ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدرجمہوریہ نے تین طلاق بل کو جلد قانونی شکل دیئے جانے کی وکالت کی

صدرجمہوریہ نے تین طلاق بل کو جلد قانونی شکل دیئے جانے کی وکالت کی

Tue, 30 Jan 2018 12:29:01    S.O. News Service

نئی دہلی ، 29 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر رام ناتھ کووند نے آج امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ میں پیش تین طلاق کے قانون کو جلد ہی قانونی شکل دیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت ملک میں ایسے انتظامات کوترقی دے رہی ہے جن سے معاشرے کی آخری قطار میں کھڑے شخص کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔صدر نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی وکالت کی اور کہا کہ اس موضوع پر بحث اور بات چیت بڑھنی چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق پیدا کیا جانا چاہیے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلم خواتین کا احترام کئی دہائیوں تک سیاسی فائدے کی نذررہا، اب ملک کو انہیں اس صورت حال سے نجات دلانے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے تین طلاق کے سلسلے میں ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ جلد ہی اسے قانونی شکل دے گی۔ کووند نے کہا کہ تین طلاق پر قانون بننے کے بعد مسلم بہن بیٹیاں بھی خود اعتمادی کے ساتھ بے خوف زندگی جی سکیں گی۔


Share: